مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے اتراکھنڈ میں حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے پر کہا ہے کہ ہندوستان کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے ہے اور اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے جیوترادتیہ سندھیا کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد یادو نے کہا کہ اتراکھنڈ میں چین کی مداخلت کا معاملہ کافی سنگین ہے اور ملک اور حکومت کو چین سے ہوشیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جب وہ کمزور ہوتا ہے تو خاموش بیٹھ جاتا ہے اور جب اس کی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو وہ حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لہذا ہندوستان کے چين سے ہوشیرا رہنے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے اتراکھنڈ میں حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے پر کہا ہے کہ ہندوستان کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے ہے اور اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
News ID 1865842
آپ کا تبصرہ